انٹر نیشنل
سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی

سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں، جس کی بنیاد پر اعلان کیا گیا کہ ذی الحج کا آغاز 28 مئی بروز بدھ سے ہوگا۔ اس حساب سے وقوفِ عرفہ 5 جون جمعرات کو ہوگا، جبکہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر جیسے دیگر عرب ممالک میں بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، لہٰذا ان ممالک میں بھی یہی ایام مقرر کیے گئے ہیں۔