انٹر نیشنل

فلسطینیوں کی حمایت میں بالی ووڈ۔اسرائیل کی بربریت پر کھل کر اظہار ناراضگی

نئی دہلی۔ اسرائیل کی جانب سے رفح پر حملے کے بعد ہر گوشے سے اس حرکت کی مذمت کی جا رہی ہے ایسے میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے بھی کھل کر اظہار ناراضگی کیا ہے اور وہ فلسطین کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے شہر رفح میں بے گھر فلسطینوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس فضائی حملے میں جان بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

اسرائیل کی اس بربریت پر دنیا بھر میں تنقیدیں کی جا رہی ہیں، بالی وڈ کی مشہور شخصیات بھی رفح کی حمایت میں سامنے آگئیں ہیں اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان سلیبریٹیز نے فلسطین کی حمایت کی اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر ” آل آئیز آن رفح” پوسٹ شیر کیا ہے۔ رادھیکا آپٹے، گوہرخان، دیا مرزا، ورن دھون، سونم کپور، نکل مہتا،عالیہ بھٹ، پرینکا جوپڑا جیسی کئی مشہور شخصیات نے اسے شیئر کیا ہے۔ نامور فلم اداکارہ سوارا بھاسکر نے لکھا ہمیں ایسی دنیا میں رہتے ہیں جو ان سے امید کرتی ہے کہ ٹینٹ میں بچوں کو مار دئیے جانے اور جلانے پر ہم ایک متوازن رد عمل ظاہر کریں،سفید فارم مردوں یا عورتوں نے یہ حرکت کی ہے یا اسے فنڈ کیا ہے اس کی حمایت اور اسے نارمل بنانے کے لیے ایک منظر نامہ تیار کیا گیا اور خوشیاں منائی۔

 

اداکارہ نے کہا میرے دل میں ان کے لیے صرف بددعا ہے ایسے لوگوں کی زندگی ہمیشہ ان بچوں کی چیخوں سے پریشان ہوتی رہے گی، انہیں ایک پل بھی سکون نہیں ملے گا۔ دنگل فلم میں کام کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا رفح میں بچوں کی سر کٹی ہوئی ڈراونی ویڈیوز کو دیکھا اب اور کوئی اس سے نظریں نہیں پھیر سکتا۔ انہوں نے پوچھا کہ اس کا اختتام کب ہوگا؟ واضح رہے کہ بالی وڈ کی مشہور شخصیات مسلسل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

جیسے ہی کوئی نیا اپڈیٹ آرہا ہے وہ فوری رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے اسٹارس کے‌ یہ پوسٹس بہت تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button