تلنگانہ

کریم نگر کے بی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کی منفرد انتخابی مہم

کریم نگر  _ کریم نگر بی آر ایس امیدوار و وزیر سیول سپلائیز گنگولا کملاکر  منفرد انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے ہر طبقہ کے افراد کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسی کے ایک حصہ کے طور پر انھوں نے آج صبح شہر کریم نگر کے ایس آر آر کالج میدان میں مارننگ واکرس سے ملاقات کرتے ہوئے گنگولا کملاکر نے انتخابی مہم چلائی ۔ اس موقع پر میدان میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیل کر نوجوانوں کو خوش کیا۔

بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنگولا کملاکر نے کہا کہ ریاست میں ترقی اور فلاح وبہبود کے کاموں کو جاری رکھنے کے لئے کے سی آر کو تیسری بار چیف منسٹر بننا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوتے ہیں تو وہ کریم نگر شہر کو مزید آگے لے جائیں گے۔

کریم نگر مانیرو ریور فرنٹ کے ذریعے ملک کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو اس کا علم ہی نہیں، وہ خلوص سے کیسے کام کر سکتے ہیں

انھوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو انتخابات کے دوران دھوکہ باز باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس پارٹی کی تائید کرتے ہوئے انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ تاکہ تمام برادریوں کی ترقی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام ہو سکے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button