تلنگانہ

تلنگانہ میں اساتذہ کے تبادلوں پر ہائی کورٹ نے روک لگا دی

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے  ریاست بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کے عمل کو روک دیا ہے۔ اور تبادلوں کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 5   اور  اس میں ترمیم کردہ جی او 9 پر عمل آوری پر روک لگا دی ۔ چیف جسٹس اجیول بھویان اور جسٹس توکارام جی پر مشتمل بنچ نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے جی اوز پر  14 مارچ تک روک لگا دی۔ ہائی کورٹ نے اس خصوص میں چیف سیکرٹری، محکمہ تعلیم کے سیکرٹری، ڈائریکٹر اور سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو جوابی حلفنامہ داخل  کرنے کی ہدایت دی ۔ ہائی کورٹ نے ایم سکوبائی سمیت 5 اساتذہ کی طرف سے دائر کیس کی سماعت کرتے ہوئے یہ عبوری احکامات جاری کئے اور کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی

متعلقہ خبریں

Back to top button