تلنگانہ

ٹکٹ نہ دینے پر بی آر ایس رکن اسمبلی ریکھا نائک نے کانگریس میں شامل ہونے کا کردیا اعلان

نرمل ضلع خانہ پور کی ایم ایل اے اجمیرا ریکھا نائک منگل کی صبح کانگریس میں شامل ہو جائیں گی۔ ان کے شوہر شیام نائک نے پیر کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے شیام نائک کو کانگریس کھنڈوا پہنا  کر پارٹی میں مدعو کیا۔ صدر بی آر ایس اور چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے پیر کو اعلان کردہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی پہلی فہرست میں ریکھا نائک کا نام شامل نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے انھوں نے پارٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

بی آر ایس نے جانسن نائک کو خانہ پور امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خانہ پور  کے موجودہ ایم ایل اے ریکھانایک کی جگہ ٹکٹ حاصل کرنے  والے جانسن نائک پر پارٹی حلقوں میں بحث چل رہی ہے۔ جگتیال ضلع کے میٹ پلی سے تعلق رکھنے والے جانسن نائک حیدرآباد نظام کالج میں دوران تعلیم کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی آر کے ہم جماعت تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button