انٹر نیشنل

بریکنگ نیوز _ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو دی گئی تین سال قید کی سزا معطل ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

نئی دہلی _ 29 اگست ( اردولیکس ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو دی گئی تین سال کی سزا معطل کر دی ہے

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیر کے روز محفوظ کیا گیا اس کیس کا  فیصلہ آج سنایا۔

 

پیر کو، اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ بدعنوانی کیس میں ان کی سزا کو چیلنج کرنے والی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

 

اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ نے 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 70 سالہ چیئرمین  و سابق وزیراعظم عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 

کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان کو ان کے اور ان کے خاندان کے 2018-2022 کے دور میں حاصل ہونے والے سرکاری تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ انہیں آئندہ الیکشن لڑنے سے روکتے ہوئے پانچ سال کے لیے سیاست سے بھی روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button