ایجوکیشن

حیدرآباد کے خانگی اسکولوں میں صحافیوں کے بچوں کو فیس میں 50 فیصد رعایت _ ڈی ای او حیدرآباد کی جانب سے سرکولر جاری

حیدرآبآد _ 6 جون  ( اردولیکس) حیدرآباد ڈی ای او آر روہنی نے  تعلیمی سال 2023-24 کے لیے حیدرآباد ضلع کے خانگی  اسکولوں میں زیر تعلیم صحافیوں کے بچوں کے لیے فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جس کے ذریعے تعلیمی سال 2023-24 کے لیے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم صحافیوں کے بچوں کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔اس سلسلے میں ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرز، ڈپٹی انسپکٹرز آف سکولز اور پرائیویٹ اسکولوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (HUJ-TWJF) کے نمائندوں نے 2 جون کو محکمہ تعلیم کے حکام سے درخواست کی  تھی کہ خانگی اسکولوں میں زیر تعلیم صحافیوں کے بچوں کو فیس میں رعایت دی جائے۔ نامپلی میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں ڈی ای او آر۔ روہنی کو درخواست HUJ کے صدر اور جنرل سکریٹریز ارون کمار، بی جگدیشور، ورکنگ صدر نوین، خزانچی راج شیکھر، آرگنائزنگ سکریٹری ناگاوانی، نائب صدر مادھو ریڈی اور سریدھر نے پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھا خانگی  اور کارپوریٹ تعلیمی اداروں میں فیسں زیادہ ہیں اور ان میں بچوں کو تعلیم دینے والے غریب اور متوسط ​​طبقے کے صحافی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

 

انہوں نے ڈی ای او سے اپیل کی تھی کہ وہ صحافیوں کے مالی حالات پر غور کریں اور کارپوریٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ان کے بچوں کی فیس میں 50 فیصد رعایت دیں۔ ڈی ای او روہنی نے صحافیوں کی اپیل پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے آج سرکولر جاری کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button