مضامین

دنیا کے کن ممالک میں روزہ طویل اور کہاں مختصر ہوتا ہے؟ 

نئی دہلی: ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر ملک میں روزہ رکھنے کا دورانیہ/ گھنٹے برابر ہوتے ہیں؟ ایسا نہیں ہے کیونکہ رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ مکمل طور پر اس ملک کے جغرافیائی محل وقوع اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت پر منحصر ہوتا ہے۔

 

جو ممالک شمالی عرض بلد میں واقع ہیں وہاں گرمیوں کے آس پاس دن طویل ہوتے ہیں اس لیے وہاں روزے کا دورانیہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔جنوبی نصف کرے میں آغاز میں روزے 14 سے 15 گھنٹے کے ہوں گے لیکن جیسے جیسے رمضان آگے بڑھے گا دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے وقت کم ہوتا جائے گا۔واضح رہے کہ روزے کا دورانیہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہ رہے ہیں۔

 

زمین کے شمالی نصف کرہ میں واقع ممالک میں دن طویل ہوتے ہیں، اس لیے وہاں روزہ بھی لمبا ہوتا ہے۔ دوسری طرف، جنوبی نصف کرے کے ممالک میں دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے روزہ کم گھنٹوں کا ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ ہوگا جو تقریباً 14 گھنٹے 50 منٹ (تقریباً 15 گھنٹے) تک ہو سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ 14 گھنٹے 13 منٹ اور برازیل 13 گھنٹے 47 منٹ کا نمبر آتا ہے۔

 

جنوبی نصف کرے میں آغاز میں روزے 14 سے 15 گھنٹے کے ہوں گے، لیکن جیسے جیسے رمضان آگے بڑھے گا، دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے وقت کم ہوتا جائے گا۔ جنوبی امریکہ میں واقع چِلی میں رمضان کے دوارن روزہ تقریباً 14 سے 15 گھنٹے تک کا ہو سکتا ہے۔اگر ہندوستان کی بات کی جائے تو یہ ملک ان ٹاپ ممالک میں شامل نہیں ہے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوتا ہے۔ ہندوستان کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہاں روزے کا دورانیہ تقریباً 12.5 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

 

حالانکہ ہندوستان کے شمالی اور جنوبی شہروں کے وقت میں بھی تھوڑا فرق (15 سے 30 منٹ) دیکھا جاتا ہے، لیکن یہ یورپی ممالک جتنا طویل نہیں ہوتا۔اگر ان ممالک کی بات کریں جہاں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے زیادہ تر مسلم اکثریتی ممالک میں مہینے کے آغاز میں دن چھوٹے ہوں گے اور روزے کا وقت آہستہ آہستہ بڑھتا جائے گا۔ مثال کے طور پر مصر کی راجدھانی قاہرہ میں روزے کا وقت تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ سے شروع ہوا ہے اور مہینے کے آخر تک آہستہ آہستہ بڑھ کر 13 گھنٹے تک ہو جائے گا۔

 

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان سمیت خلیجی ممالک میں بھی اسی طرح کے رجحان کا امکان ہے جہاں روزے کا وقت 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔ فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ سب سے مختصر 11 گھنٹے 53 منٹ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ روس میں 12 گھنٹہ، برطانیہ میں 12 گھنٹہ 8 منٹ، امریکہ میں 12 گھنٹہ 25 منٹ اور اسپین و ترکی میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹہ 23 منٹ ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button