نیشنل

بیرسٹر اویسی اور ملیکارجن کھرگے کو بیسٹ پارلیمنٹرین ایوارڈ

مارچ 14(اعتماد نیوز )  صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کو سال 2022 ء کے باوقار بہترین پارلیمنٹرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے ہاتھوں منگل کو ایک تقریب میں بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لوک مت کی جانب سے دیا گیا بہترین پارلیمنٹرین ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لوک مت ادارہ کا شکریہ ادا کیا جس نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت کی جمہوریت میں جمہوری اداروں کو اختیارات کی تقسیم کی جو آزادی حاصل ہے اس آزادی کو تمام ارکان پارلیمنٹ برقرار رکھیں گے اور امید ہے کہ ایوان پارلیمنٹ کی آزادی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی 2004 ء سے حیدر آباد پارلیمانی حلقہ سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ 2009 ، 2014 اور 2019 میں مسلسل منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ لوگ مت پارلیمینٹری ایوارڈ غیر معمولی کارکردگی پیش کرنے والے ارکان لوک سبھا اور ارکان راجیہ سبھا کو دیا جاتا ہے۔

 

4 زمروں میں دونوں ایوانوں سے ارکان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھرتر و ہری ماہتاب کو دیا گیا۔ لوک سبھا سے بہترین خاتون پارلیمینٹرین کا ایوارڈ لاکٹ چٹرجی کو دیا گیا۔ راجیہ سبھا سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کانگریس کے صدر ملکار جن کھر گے کو دیا گیا جب کہ بہترین خاتون پارلیمنٹرین ایوارڈ راجیہ سبھا سے ڈیرک او برائین کو دیا گیا ، بہترین خاتون پارلیمنٹرین کا ایوارڈ وند نا چوہان کو اور پارلیمنٹ میں بہترین آغاز کرنے والے پارلیمنٹرین کا ایوارڈ پروفیسر منوج کمار جھا کو دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button