جنرل نیوز

انگریزی ادب کے فروغ میں ہندوستانی ادیبوں کی گراں قدر خدمات۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں انگریزی سمینار سے شرکاء کا خطاب

ظہیر آباد(27اپریل۔پریس نوٹ) ادب زندگی کی ترجمانی کرتا ہے۔ ادب کسی بھی زبان کا ہو وہ اپنے اندر ایک پیغام رکھتا ہے۔ ادب سے سماجی اصلاح اور ترجمانی کا کام بھی لیا گیا ہے۔ ہندوستانی ادبیوں خاص طور سے آر کے نارائن‘رابندر ناتھ ٹیگور‘ سروجنی نائیڈو اروندھتی رائے‘چیتن بھگت اور دیگر نے بھی اپنی نثری اور شعری تخلیقات سے انگریز ی ادب کا دامن وسیع کیا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک روزہ ضلعی سطح کا انگریزی سمیناربہ عنوان”مائی فیورٹ انڈین انگلش رائٹر(میرا پسندیدہ ہندستانی انگریزی ادیب) منعقد کیا گیا اس سمینار میں شرکت سے طلباء میں مقابلہ آرائی‘ اسٹیج پر مقالہ پیش کرنے اور ترقی کا موقع ملے گا۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں کیوں کہ موجودہ دور میں ملازمتوں میں طلباء کی انگریزی دانی پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد نے کالج میں منعقدہ ایک روزہ ضلعی انگریزی سمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار سے ڈاکٹر رویندر ریڈی‘ ڈاکٹر محمد غوث‘ڈاکٹر نرہری مورتی‘ ڈاکٹر ودیا ساگر نے بھی خطاب کیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ انگریزی کے خوف سے باہر نکلیں۔ درست انگریزی بولنے کے لیے ماہرین کی تقاریر سنیں۔ انگریزی اخبار کا پابندی سے مطالعہ کریں۔ اور انگریزی میں اپنے خیالا ت کو نظم و نثر کی شکل میں پیش کرنے کی کوشش کریں۔

طلباء اپنی تخلیقات کالج میگزین اور شعبہ انگریزی کے بلاگ پر بھی پیش کرسکتے ہیں۔اس سمینار میں سنگاریڈی کے مختلف ڈگری کالجوں سے طلباء نے اپنے پسندیدہ انگریزی ادبیوں اور شعراء پر مقالے پیش کیے ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج سداسیو پیٹ سے محمد ارباز اورسریکانت نائر‘ گورنمنٹ ڈگری کالج جوگی پیٹ سے شیوا پرساد ااور جو‘ اچاریہ ڈگری کالج ظہیر آباد سے شراونی اور کاویری‘ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد سے معراج ترنم‘نازیہ بیگم اور تانیہ تحسین اور عشرت بیگم اور سنجنا نے مقالے پاور پوائنٹ کی مدد سے پیش کیے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مقالہ پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹفکیٹ اور مومنٹو پیش کیے گئے۔تلنگانہ اسکلس اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذمہ دار دیوی میڈیم نے تکنیکی مدد کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button