این آر آئی

ریاض میں نظامی بندھو گروپ کی قوالی کا شاندار پروگرام  

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض مین آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی کے زیر اہتمام جمعرات کی شب ایک شاندار قوالی کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ پروگرام “یوم اتحاد Unity day” اور “آزادی کا امرت مہا اتسو” کا حصہ تھا جو سفارت خانہ ہند ریاض کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ناظم محفل انجینئر سہیل احمد کے ابتدائی کلمات کے بعد اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر محمد ضیغم خان نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے وسیع آڈیٹوریم مین پیش کئے گئے اس شب قوالی مین ہندوستانی مرد و خواتین کی بھاری تعداد کے علاوہ سفارت کاروں نے بھی  شرکت کی۔ اس محفل سے قائم مقام سفیر نے بھی خطاب کیا اور قوالی فنکاروں کو یادگاری مومنٹوز بھی پیش کئے جبکہ اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر ضیغم خاں اور کمیٹی کے اراکین تمام فنکاروں کی شال پوشی کی۔

سید آفتاب علی نظامی نے قوال چاند نظامی کو خصوصی تحفہ پیش کیا۔ اس پروگرام کے اسپانسرز MASAH specialized construction Co, آفاق الملز، الکبیر، اور AMUOBA, کے نمائیدون کو قائم مقام سفیر کے ہاتھون یادگاری مومنٹوز پیش کئے گئے۔ پروگرام کی نظامت سہیل احمد بے کی۔ تفریح سے بھر پور یہ شب قوالی کا رات دیر گئے اختتام عمل آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button