نیشنل

24 افراد کے ساتھ ٹریکٹر ندی میں گر پڑا

لکھنو_ 28 اگست ( اردولیکس) اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ 24 افراد کو لے جانے والا ٹریکٹر بے قابو ہو کر ندی  میں گر پڑا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 افراد  لاپتہ ہوگئے۔ ضلع کے بیجراج پور گاؤں کے کسانوں نے اپنی فضل کو  قریبی بازار میں فروخت کرنے کے بعد  ٹریکٹر میں گھر واپس ہورہے تھے کہ گرہ ندی کے پل سے گذرنے کے دوران  ٹریکٹر پل سے ندی میں جا گرا۔ جس کی وجہ سے ٹریکٹر کا انجن اور ٹرالی الگ ہو گئے۔

ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے بتایا کہ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر لاپتہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت ٹریکٹر میں کل 24 افراد سوار تھے۔ وہ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر کا انجن اور ٹرالی دریا سے برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button