مبارکباد

یومِ آزادی پر ضلع جگتیال کے شیخ محمد انور کو بہترین انٹیلیجنس افسر ایوارڈ – ماضی میں بھی کئی اعزازات حاصل

ضلع جگتیال میں یومِ آزادی کی تقریبات نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو اعزازات سے نوازا گیا۔ انٹیلیجنس شعبے میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر جناب شیخ محمد انور کو "بہترین انٹیلیجنس افسر” کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں وزیر قلیتی بہبود، ای لکشمن کمار گارو نے اپنے ہاتھوں سے دیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار ؛ ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی اور ضلع کے اعلی عہدیدار موجود تھے

 

جناب شیخ محمد انور نے نہ صرف ضلع بلکہ ریاستی سطح پر بھی امن و امان قائم رکھنے اور بروقت خفیہ معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ ماضی میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کئی اہم ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ اس موقع پر موجود سرکاری افسران، عوامی نمائندوں اور معزز شخصیات اور دوست و احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button