تلنگانہ

تلنگانہ کے ہر گھر میں سولار پلانٹ قائم کرنے کا وعدہ _ لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کا انتخابی منشور جاری

حیدرآباد _ 4 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست کے عوام سے 23 مختلف وعدوں پر مشتمل ایک انتخابی منشور جاری کیا ہے ریاستی سطح کے اس منشور کو تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی اور تلنگانہ کانگریس کے دیگر قائدین نے گاندھی بھون میں جاری کیا۔

 

کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے پر ریاست کے ہر گھر کے لئے سولار پلانٹ قائم کرنے ، حیدرآباد میں سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ تشکیل دینے ، بی جے پی حکومت کی جانب سے منسوخ کردہ حیدرآباد آئی ٹی آئی آر پراجیکٹ کو دوبارہ منظور کرنے، آندھرا پردیش کے تنظیم جدید قانون – 2014 کے مطابق قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری، بیارام میں اسٹیل پلانٹ، حیدرآباد میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کا قیام ، حیدرآباد – وجئے واڑہ نیشنل ہائی وے ریپڈ ریلوے سسٹم۔ کان کنی کی یونیورسٹی ، آندھراپردیش میں ضم کردہ تلنگانہ کے منڈلوں کو تلنگانہ میں دوبارہ ضم کرنے ، پالامورو – رنگاریڈی پراجیکٹ کو قومی پراجیکٹ کا درجہ دینے ،

 

حیدرآباد میں نیتی آیوگ کے علاقائی دفتر کا قیام ، نئے ایئرپورٹس کا قیام، راماگنڈم-منوگورو نئی ریلوے لائن کی تعمیر ، چار نئے فوجی اسکولوں کا قیام ، مرکزی ودیالیوں کی تعداد میں اضافہ ، نوودیا ودیالیوں کی تعداد کو دوگنا کرنے، نیشنل سپورٹس یونیورسٹی کا قیام ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا قیام، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ کا قیام ، انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیمپس کا قیام ، نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی کا قیام ، جدید طبی تحقیق کے لیے انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ کے تحت ایک سنٹرل میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور دیگر وعدے شامل ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button