تلنگانہ

حیدرآباد میں آسام کے چیف منسٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک ٹی آر ایس لیڈر نے مائک توڑنے کی کوشش کی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد،_ 9 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے معظم جاہی مارکیٹ میں گنیش جلوس کا استقبال کے بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کی جانب سے تیار کردہ اسٹیج پر اس وقت کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہو گئے۔جب  آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا شرما اسٹیج پر پہنچے تو ٹی آر ایس کے ایک  لیڈر نے مائک توڑنے کی کوشش کی۔

بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کے ممبران نے اسٹیج پر ہیمانتا بسوشرما کا استقبال کیا۔ بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کے جنرل سکریٹری بھگونت راؤ جب بھکتوں کو گنیش تہوار کی انفرادیت سمجھا رہے تھے تو ٹی آر ایس لیڈر نندا کشور ویاس نے ان کا مائیک پکڑ لیا۔ آسام کے چیف منسٹر اس وقت اسٹیج پر تھے۔  پولیس نندا کشور کو اسٹیج سے نیچے لے آیا۔ اسی دوران اسٹیج پر موجود لوگ ٹی آر ایس لیڈر نندکشور کو پیٹنے کے لیے آگے آئے۔ اس دوران پولس نے ٹی آر ایس لیڈر کو گرفتار کیا اور اسے عابڈس پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ آسام کے چیف منسٹر نے تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے خلاف بیان دیا تھا جس کے خلاف ٹی آر ایس لیڈر نے یہ حرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button