تلنگانہ

شیخ عبداللہ سہیل بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے

حیدرآباد _ 30 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے مستعفی لیڈر شیخ عبداللہ سہیل آج بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ نکلس روڈ جل وہار میں اقلیتوں کے ایک اجلاس میں بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر و وزیر تارک راماراو نے شیخ عبداللہ سہیل کو پارٹی کھنڈوا پہناکر کر بی آر ایس میں شامل کرلیا۔

اس موقع پر تارک راماراو نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا ہے کبھی بھی کانگریس پارٹی اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے کام نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت گزشتہ ساڑھے نو سال سے اقلیتوں کی تعلیمی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کام کررہی ہے آج تلنگانہ ریاست اقلیتوں کی فلاح وبہبود میں ملک کے لئے ماڈل ثابت ہو رہی ہے

وزیر تارک راماراو نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں میں کہیں بھی اقلیتوں کا بجٹ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مختص کردہ بجٹ سے زیادہ نہیں ہے جاریہ سال تلنگانہ کے اقلیتوں کے لیے بجٹ میں 2200 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button