تلنگانہ

اور جب ریونت ریڈی نے پولیس کی جانب سے تیار کردہ سرکاری گاڑیوں کے قافلے میں جانے سے انکار کردیا

حیدرآباد: دہلی سے خصوصی طیارے کے ذریعہ ریونت ریڈی چہارشنبہ کی رات ساڑھے 10  بجے  بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچے۔ ڈی جی پی روی گپتا، سی ایس شانتی کماری سمیت کئی سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ان  کے لیے ایک سرکاری گاڑیوں کا قافلہ  تیار کیا گیا ۔اور ڈی جی پی نے ریونت ریڈی کو اس قافلے میں روانہ ہونے کی خواہش کی ۔لیکن ریونت ریڈی نے سرکاری قافلے میں جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہوں نے ابھی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف نہیں لیا ہے اس لئے سرکاری گاڑیوں کو استعمال نہیں کریں گے۔ یہ کہتے ہوئے ریونت ریڈی نے مانک راؤ ٹھاکرے  کے ساتھ اپنی ذاتی گاڑی میں ایرپورٹ سے گچی باؤلی کے ہوٹل روانہ ہوئے جہاں کانگریس کے دیگر ارکان مقیم ہیں ، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر، ڈی جی پی اور دیگر حکام نے قافلے کے ساتھ ریونت کی گاڑی کا پیچھا کیا اور انھیں ہوٹل تک پہنچایا۔کیونکہ وہ قافلے کو ترتیب دینے کے ذمہ دار تھے۔ بعد میں، ریونت گچی باؤلی کے ایلا ہوٹل گئے جہاں کانگریس ایم ایل اے ٹھہرے ہوئے تھے اور ایم ایل اے اور پارٹی لیڈروں کے ساتھ حلف برداری کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button