تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، 10 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 26 مئی ( اردولیکس)  تلنگانہ کے کئی اضلاع میں  اتوار کی شام تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت گر گئے اور درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں۔ کئی مقامات پر برقی کے کھمبے گر گئے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔ بارش  کے باعث مختلف واقعات میں 10 افراد  ہلاک ہوگئے۔

 

ناگر کرنول ضلع کے  اندراکل میں شام کی بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی۔ اس واقعہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں پولٹری فارم کا مالک اور اس کی بیٹی اور دو مزدور شامل ہیں۔۔

 

اس کے علاوہ ناگر کرنول ضلع کے تلکا پلی میں بجلی گرنے سے ایک لڑکے کی موت ہوگئی ۔ نندی وڈیمن گاؤں میں بھی ایک شخص کی موت ہوگئی۔ دوسری طرف، ناگرکرنول، پالم، بیجنی پلی، تھماجی پیٹ، چنناپوراپلی، کلواکورتی، پدارا، پیڈور، تودوکرتی جیسے کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

 

دریں اثناء کیسرا میں تیز ہواؤں کے باعث درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں۔ اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ تھمائی پلی سے شامیرپیٹ جانے والے راستے میں ایک درخت ٹوٹ گیا۔ رام ریڈی اور دھنونجے ریڈی کی موت ہوگئی۔

 

سدی پیٹ ضلع میں بھی بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے مزید دو جانیں چلی گئیں۔ ملوگو منڈل کے کھیرا ساگر میں پولٹری فارم منہدم ہو گیا ہے۔ اسی واقعہ میں تین دیگر زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button