ایجوکیشن

تلنگانہ میں نئے تعلیمی سال کا کلینڈر جاری _ کرسمس کی تعطیلات میں اضافہ ، جانئے کب ہیں دسہرہ اور سنکرانتی کی تعطیلات

حیدرآباد _ 25 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے آج  ہفتہ کو نئے  تعلیمی سال 2024-25 کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ اسکولوں کی کشادگی 12 جون سے ہوگی۔ کلاسیں 12 جون سے 23 اپریل 2025 تک ہوں گی۔ تاہم تلنگانہ حکومت نے نئے تعلیمی سال کے  کیلنڈر میں کرسمس کی تعطیلات میں اضافہ کیا ہے۔

 

اس سے قبل کرسمس کی تعطیلات دو دن دی جاتی تھی لیکن نئے تعلیمی سال کے کیلنڈر میں 23 سے 27 دسمبر تک  کرسمس کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کا اعلان پانچ دنوں کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 سے 14 اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات 13 سے 17 جنوری تک سنکرانتی کی تعطیلات  رہیں گے۔

عہدیداروں نے تلنگانہ میں تعلیمی سال 2024-25  میں اسکول 12 جون سے شروع ہوں گے۔ یہ اگلے سال 23 اپریل تک جاری رہیں گے

 

2 سے 14 اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات

 23 سے 27 دسمبر تک کرسمس کی 5 دن کی تعطیلات

اگلے سال 13 سے 17 جنوری تک سنکرانتی کی چھٹیاں

 10 ویں کلاس  کے پری فائنل امتحانات 28 فروری 2025 

مارچ 2025 میں 10ویں جماعت کے امتحانات

• ہائی اسکولوں کے اوقات صبح 9.30 بجے سے شام 4.45 بجے تک

اپر پرائمری کے لیے صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک کلاسز

متعلقہ خبریں

Back to top button