نیشنل

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی _ مسلمانوں کا شدید احتجاج

اورنگ آباد _ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد شہر میں جمعہ کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مسلمانوں کا ایک گروپ پولیس اسٹیشن کے روبرو جمع ہو گیا اور پیغمبر اسلام کی شان میں قابل اعتراض ریمارکس کرنے والے ایک ہندو مذہبی لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مسلمان بڑی تعداد میں سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو گئے اور رام گیری مہاراج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ہندو لیڈر نے پیغمبر اور اسلام کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے ہیں۔

 

انسپکٹر نرملا پردیسی نے مسلمانوں کو سمجھایا اور ان سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔ خاتون انسپکٹر نے بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں سخت کارروائی کریں گی۔ رام گری مہاراج نے ایک نیوز چیانل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوؤں کو چوکس رہنا چاہئے، میں نے وہی کہا ہے جو مجھے کہنا چاہئے تھا اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں اور میں نتیجہ بھگتنے کے لئے بھی تیار ہوں ۔

 

مجلس کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے سٹی پولیس کمشنر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے رام گری مہاراج کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔امتیاز جلیل نے اورنگ آباد کے علمائے کرام کے ساتھ پولس کمشنر سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ رسول اللہ صلعم کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے رام گیری کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button