نیشنل

اناؤ عصمت ریزی کیس: سپریم کورٹ نے کلدیپ سنگھ سینگر کی عمر قید معطلی پر روک لگا دی، سی بی آئی کی اپیل پر نوٹس جاری

دہلی _ اترپردیش کے اناؤ عصمت ریزی کیس میں سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی ہے، جس کے تحت سابق بی جے پی رہنما اور معزول رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو دی گئی عمر قید کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔

 

عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس سی بی آئی کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر جاری کیا گیا ہے۔

 

سی بی آئی کی اس درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے تعطیلاتی بنچ نے کی، جس کی سربراہی چیف جسٹس سوریا کانت کر رہے ہیں۔ درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے تحت  اترپردیش کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو اناؤ کے نابالغ لڑکی کے عصمت ریزی کیس میں سنائی گئی عمر قید کی سزا معطل کی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button