نیشنل
ناجائز تعلقات ۔ خاتون اور اسکے عاشق کے سر مونڈھ کر چپلوں کا ہار ڈالکر نکالا گیا جلوس

نئی دہلی ۔ ریاست بہار کے ضلع کٹہار کے پھلکا تھانہ حدود میں ایک شادی شدہ خاتون جس کی عمر (32 سال) بتائی گئی ہے اس کو اس کے عاشق (عمر 40 سال) کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔
مقامی پنچایت کے حکم پر دونوں کے سر مونڈھ دیے گئے، چہروں پر کالک مل دی گئی اور گلے میں چپلوں کا ہار ڈال کر گاؤں میں جلوس نکالا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عاشق کی بیوی دوڑتی ہوئی پولیس اسٹیشن پہنچی اور مدد کی درخواست کی۔ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔
ضلع کے ایس پی شکھر چوہدری نے بتایا کہ دونوں شادی شدہ ہیں اور انھیں بچے بھی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔