تلنگانہ

تلنگانہ میں مزید دو نئے منڈل کا قیام _ نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ 28 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں مزید دو نئے  منڈل اور ایک نئی گرام پنچایت تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو مختلف نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔ جس کے مطابق گدوال ضلع میں ایراویلی کو منڈل قرار دیا گیا ہے

اس طرح کاماریڈی ضلع میں محمد نگر کو ایک نئے منڈل کے طور پر اور میڑچل ملکاجگیری ضلع کے کیسرا منڈل کے بوگارم گاؤں کے تحت بارسی گوڈا کو ایک نئے ریونیو گاؤں کے طور پر قائم کرنے کے ابتدائی نوٹیفکیشن بھی جاری کیے ہیں۔ اس نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس  پر عوام اعتراضات پیش کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button