تلنگانہ

حیدرآباد ۔ پرانا شہر کی سڑکوں پر آدھی رات کے بعد سوشل میڈیا ویڈیو کیلئے گاڑیوں پر کرتب بازی۔ تین طلباء گرفتار : ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں سڑکوں پررات دیرگئے گاڑیوں پراسٹنٹس کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو سنتوش نگرکی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 نومبرکی رات پولیس کے پٹرولنگ عملہ نے دیکھا کہ رات ساڑھے 12 بجے کے قریب پھسل بنڈہ سے آئی ایس سدن جانے والی سڑک پرایک نوجوان جیپ چلارہا ہے، جبکہ دیگر چار نوجوان دو موٹرسائیکلوں پرسوارتھے اوروہ گاڑیاں چلاتے ہوئےاسٹنٹس کررہے تھے، وہ لاپرواہی سے گاڑی چلارہے تھے جس کی وجہ سے  راستہ سے گزرنے والوں کو مشکلات ہورہی تھیں اس کے علاوہ دیگرگاڑی سواروں کو خطرہ بھی لاحق تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ نوجوان سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانے اس طرح کی حرکتیں کررہے تھے۔ پولیس نے اس معاملہ میں 20 سالہ سید صلاح الدین، سید ساحل الدین ساکن عیدی بازار، محم رضوان ساکن عیدی بازار کو گرفتارکرلیا۔ ان کے دو ساتھی شیخ عماد بن عبدل رحمان اورمحمد یوسف فراری میں ہے۔ یہ تمام اسٹوڈینٹس بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button