تلنگانہ

سابق رکن اسمبلی یونس سلطان کانگریس میں شامل

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے یونس سلطان کو کانگریس کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا 

کھمم کے سابقہ رکن اسمبلی جناب یونس سلطان نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی واضح رہے کہ یونس سلطان سن 1999 سے 2004 تک کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے رہے 2004 کے بعد یونس سلطان کو دو مرتبہ کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر شکست سے دو چار ہونا پڑا 2016 میں یونس سلطان نے کانگریس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے اس وقت کے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

 

مگر افسوس کہ یونس سلطان کو بی آر ایس پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں دی گئی جس سے وہ بی آر ایس پارٹی سے دوری اختیار کرلئے تھے آج یونس سلطان نے گھر واپسی کرتے ہوئے حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

 

ریونت ریڈی نے یونس سلطان کا کانگریس پارٹی میں شاندار استقبال کرتے ہوئے یونس سلطان کو کانگریس کا کنڈوا پہنایا اس موقع پر یونس سلطان کے ہمراہ کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس قائدین نے بھی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

متعلقہ خبریں

Back to top button