تلنگانہ

اقتدار میں آتے ہی حیدرآباد کا نام بدل دیا جائے گا۔ چیف منسٹر آسام

حیدرآباد: بی جے پی کے تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ہی حیدرآباد کا نام بدل دیا جائے گا۔ یہ سنسنی خیز بیان آسام کے چیف منسٹر ہیمنتا بسوا سرما نے دیا ہے۔

 

وہ آج حیدرآباد میں چارمینار کے قریب بی جے پی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدراباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کر دیا جائے گا اور بہت جلد یونیفارم سیول کوڈ بل متعارف کروایا جائے گا۔

 

چیف منسٹر آسام نے یہ بھی ریمارک کیا ہے کہ ایک شخص کی ایک ہی بیوی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button