نیشنل

لارینس بشنوئی کو جان سے مارنے پر ایک کروڑ کا انعام ۔ کرنی سینا کا اعلان

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، اس دوران اسے مارنے والے کو زائد از ایک کروڑ کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

چھتریہ کرنی سینا کے قومی صدر راج شیکھاوت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پولیس عہدیدار لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپے کا انعام دیا جائے گا۔راج شیکھاوت کہہ رہے ہیں کہ ’’میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ ہمارے قابل احترام شہید سکھ دیو سنگھ گوگامیڈی کو لارنس بشنوئی نے قتل کیا تھا۔

 

لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے پولیس عہدیدار کو کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرنی سینا اس بہادر پولیس عہدیدار کے ارکان کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی قبول کرے گی۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

Back to top button