نیشنل
ہارٹ اٹیک سے 10 سال کے بچہ کی موت۔ مہاراشٹرا میں واقعہ

ممبئی: مہاراشٹرا کے ضلع کولہاپور کے کوڈولی قصبے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک دس سالہ بچہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔چہارشنبہ کے دن شراون نامی بچہ گنیش پنڈال کے قریب دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔
اس نے بےچینی محسوس کرتے ہوئے گھر کا رخ کیا اور اپنی ماں کی گود میں لیٹ گیا۔ ماں کی گود میں ہی وہ نیند میں ہمیشہ کے لیے سو گیا۔ ارکان خاندان فوری طور پر اُسے ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ بچے کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے۔شراون کی اچانک موت پر اہل خانہ صدمے میں ہیں خاص طور پر ماں کی
حالت غیر ہو گئی جو اپنے بچے کو خود کی گود میں مرتا دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ شراون کو کسی قسم کی صحت کی شکایت نہیں تھی اور وہ تندرست تھا۔