سوشل میڈیا ریل کیلئے پھانسی لینے کی ایکٹنگ پڑی مہنگی۔ ساتھی بنارہے تھے ویڈیو 11 سالہ لڑکے نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا

نئی دہلی۔ سوشل میڈیا ریل کے لیے پھانسی لینے کی ایکٹنگ کا ویڈیو بنانے کے دوران کم عمر لڑکے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مونیرا میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو 11 سالہ کرن پر مار اپنے دوستوں کے ساتھ مکان کے قریب ایک کھلے پلاٹ کے پاس کھیل رہا تھا جہاں درخت بھی تھا، کرن نے اپنے دوستوں سے کہا کہ وہ ایک خطرناک اسٹنٹ کرنے والا ہے جسے وہ کیمرے میں قید کریں، اس نے رسی کی مدد سے درخت سے پھانسی لینے کا اسٹنٹ کیا اس دوران حقیقی طور پر پھندہ اس کے گلے میں پھنس گیا اور وہ تڑپ رہا تھا
جبکہ اس لڑکے کے کم عمر ساتھی جو اس منظر کی فلبندی کر رہے تھے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کا دوست ایکٹنگ کر رہا ہے، کچھ دیر بعد لڑکے کی موت ہوگی تب انہیں معلوم ہوا کہ حقیقت میں ان کے دوست کو پھانسی لگ چکی تھی۔ ذرائع کے مطابق وہاں سے گزرنے والے افراد نے بھی ابتدا میں یہی سمجھا کہ وہ ایکٹنگ کر رہا ہے اور کسی نے بھی اسے بچانے کی کوشش نہیں کی کافی دیر تک جب وہ اسی حالت میں لٹک رہا تھا تو مقامی افراد نے اسے اتار کر ہاسپٹل منتقل کیا
جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں امبا پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ متوفی لڑکا ساتویں جماعت کا طالبعلم بتایا گیا ہے اور اس کا ویڈیو بنانے والے بھی اس کے ہم عمر ہی تھے۔