تلنگانہ

کمبوڈیا میں تلنگانہ کے نوجوان پر تشدد۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ آسٹریلیا میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر تلنگانہ کے نوجوان کو نہ صرف کمبوڈیا بھجوادیا گیا بلکہ وہاں اس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ اس نوجوان نے ویڈیو روانہ کرتے ہوئے اس کی حفاظت کو یقینی بنانے اوروطن واپسی کے انتظامات کی خواہش کی ہے۔

 

پرکاش نامی اس نوجوان کا تعلق تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع سے بتایا گیا ہے وہ حیدرآباد میں پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کیا کرتا تھا، ایک ایجنسی کے ذریعہ وہ ملازمت کی تلاش میں آسٹریلیا جانے کیلئے روانہ ہوا تاہم اسے آسٹریلیا میں ملازمت کے نام پر دھوکہ دے کر کمبوڈیا پہنچا دیا گیا۔ نوجوان نے اپنے ویڈیو میں اپنے ارکان خاندان سے کہا کہ کمبوڈیا میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

ویڈیو دیکھ کر گھر والوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پرکاش کو بچاتے ہوئے اس کی محفوظ طورپر وطن واپسی کو یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button