نیشنل
مدھیہ پردیش کے مہو میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے جشن میں فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ

مدھیہ پردیش کے مہو میں اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت کا جشن منایا جا رہا تھا، اس دوران نکالے گئے جلوس میں پر تشدد واقعہ پیش آیا ۔جہاں پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔
یہ کشیدگی تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی اور اب تک 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر اگئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں، اور اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ پولیس فورس کو حساس علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔