نیشنل
کولکتہ کی ہوٹل میں بھیانک آگ – 14 افراد زندہ جل کر ہلاک

کولکتہ _ کولکتہ کے میچواپٹی علاقے میں واقع ریتو راج ہوٹل کی عمارت میں منگل کی رات شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 14 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کمشنر منوج ورما کے مطابق مرنے والوں میں 11 مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔
حادثے کے وقت خوف کے مارے کچھ افراد نے کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کی۔ چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کے دوران کئی افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک شخص زیادہ خون بہنے سے فوت ہو گیا ۔
یہ حادثہ منگل کی رات 8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، جب چھ منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ شعلے جلد ہی اوپری منزلوں تک پھیل گئے۔
فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے مسلسل جدوجہد کے بعد چہارشنبہ کی صبح 3 بج کر 30 منٹ پر آگ پر قابو پایا۔ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔