17 سال پرانے قتل کیس میں 14 افراد کو عمر قید کی سزا۔ 9 کا ایک ہی خاندان سے تعلق

نئی دہلی۔ 17 سال پرانے قتل کے ایک معاملہ میں بدایوں کی خصوصی عدالت نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا۔ 14 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ قابل غور ہے کہ ان میں سے 9 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے بدایوں ضلع کے کھرکور موضع میں پان سنگھ نامی شخص کا قتل کر دیا گیا تھا جس میں خصوصی جج ریکھا شرمانے ان تمام کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ فروری 2007 میں کریب نگر پولیس اسٹیشن کے تحت واقع کھرکور گاؤں میں رادھے شام نامی شخص کا قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کی واردات کے آٹھ دن بعد اس کے ارکان خاندان اور رشتہ داروں نے پانسنگھ کے گھر پر حملہ کیا گیا، پان سنگھ کے گھر کے پاس کھلے عام فائرنگ کرنے کے علاوہ لاٹھیوں سے حملہ کر کے لوٹ مار مچائی گئی۔ اس کے بعد کلہاڑیوں سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا گیا اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کیا تھا 12 افراد کے خلاف لوٹ مار اور قتل کا مقدمہ درجکیا گیا تھا۔
اس کیس کی تحقیقات کے دوران مزید چار افراد کے نام شامل کرتے ہوئے چار شیٹ پیش کی گئی۔ کیس کی تحقیقات کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی تازہ طور پر اس کیس کی قطعی سماعت کے بعد رادھے شام کے بھائی ارمان کے ساتھ 14 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ تمام مجرم رادھے شام کے ارکان خاندان یا رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔



