نیشنل

گھر کے دروازے پر 15 فٹ لمبا مگرمچھ _ گھر والوں کی چینخ وپکار

گجرات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب کے پانی میں وڈودرا شہر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک مگرمچھ ایک گھر کے باہر دروازے پر نظر آ رہا ہے۔ یہ واقعہ وڈودرا کے فتح گنج علاقے کے قریب پیش آیا۔ مگرمچھ کو دیکھنے کے بعد گھر والے چینخ وپکار شروع کردئے ۔

 

مقامی لوگوں نے اس 15 فٹ لمبے مگرمچھ کو دیکھا تو انہوں نے اس معاملے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔ محکمہ جنگلات کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ مگرمچھ ایک گھر کے دروازے پر آرام کررہا تھا ۔ مگرمچھ کا ریسکیو آپریشن احتیاط سے کرنا پڑا۔

 

کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد محکمہ جنگلات کے عملے نے مگرمچھ کو پکڑ لیا۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا۔ 11 فٹ لمبے مگرمچھ کو سما کے علاقے سے پکڑ لیا گیا جہاں اسے چہارشنبہ کی رات دیر گئے سیلابی پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button