نیشنل

موبائل فون نہ دلانے پر 16 سالہ نوجوان کی خودکشی

موبائل فون نہ دلانے پر 16 سالہ نوجوان کی خودکشی

مہاراشٹرا کے شنبھاجی نگر میں افسوسناک واقعہ

 

مہاراشٹرا کے ضلع چھترپتی شنبھاجی نگر (پہلے اورنگ آباد) میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 16 سالہ نوجوان نے موبائل فون نہ دلانے پر خودکشی کرلی۔

 

متوفی کی شناخت گوپال ٹڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو پولیس بھرتی امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق گوپال نے اپنی والدہ سے کئی بار موبائل فون خریدنے کی گزارش کی تھی، مگر ہر بار انکار ہوا۔ اتوار کے دن بھی اس نے دوبارہ درخواست کی، لیکن والدہ نے انکار کر دیا۔

 

نوجوان مایوس ہو کر گھر سے باہر نکلا، اور ٹیس گاؤں کے قریب ایک پہاڑی پر چڑھ گیا۔ وہیں سے اس نے نیچے چھلانگ لگا دی۔

 

مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی حالت میں اسے قریبی ہاسپٹل پہنچایا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے موقع واردات کا معائنہ کیا اور کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button