نیشنل
ہماچل پردیش سیاحوں کی بس حادثہ کا شکار 18 ہلاک

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے بلاسپور ضلع میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ایک سیاحتی سے بھری بس پر پہاڑی تودہ گرنے سے دردناک سانحہ پیش آیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے کے وقت بس میں تقریباً 30 سے 35 مسافر سوار تھے۔ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ پرائیویٹ بس ہریانہ کے روہتک سے ہماچل کے گھومر وِن کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی بس جھنڈوتا اسمبلی حلقے کے
بلو گھاٹ علاقے کے قریب پہنچی پہاڑی تودہ گر کر سیدھا بس پر آ گرا۔ بس مکمل طور پر ملبے کے نیچے دب گئی۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کئی افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔اس حادثے پر وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ نے
گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔