نیشنل

چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر 19 ماؤ نواز مارے گئے

حیدرآباد: چھتیس گڑھ کے بیجاپور دنتے واڑہ سرحدی جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ماؤ نوازوں کے درمیان ایک اور تصادم ہوا۔

 

چہارشنبہ کے روز ہونے والے اس تصادم میں 12 ماؤ نواز اور تین ڈی آر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) کے جوان ہلاک ہو گئے۔ جمعرات تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر چہارشنبہ اور جمعرات کے دنوں میں ہونے والے اس انکاؤنٹر میں 19 ماؤ نواز مارے گئے۔

 

واقعہ کے مقام سے سیکیورٹی فورسز نے ماؤ نوازوں کی نعشوں کے ساتھ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button