نیشنل

کرنول بس حادثہ 19 افراد زندہ جل گئے

حیدرآباد ۔ کرنول ضلع میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد سے بنگلور جا رہی ویموری کاویری ٹراویلس کی بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ جمعہ کی علی الصبح کرنول کے نواحی علاقے چنّی ٹیکورو میں قومی شاہراہ نمبر 44 پر پیش آیا۔

 

 

 

حادثے کے وقت بس میں دو ڈرائیور، دو عملے کے ارکان اور 40 مسافر موجود تھے یعنی جملہ 44 افراد بس میں سوار تھے۔ ان میں سے 19 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ 21 مسافر معمولی زخمی حالت میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

 

اطلاعات کے مطابق ڈرائیوروں میں سے ایک موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دوسرا پولیس کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button