نیشنل

عید اور محرم کے موقع پر دو مفت گیس سلنڈر دینے امیت شاہ کا وعدہ

نئی دہلی _ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امیت شاہ نے جموں و کشمیر کی عوام سے وعدہ کیا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے پر عید اور محرم کے موقع پر دو مفت گیس سلنڈر دئے جائیں گے ۔امیت شاہ نے ہفتہ کو جموں پہنچے۔اس دوران ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا۔ مینڈھر میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ عبداللہ، مفتی اور نہرو-گاندھی خاندان نے 90 کی دہائی سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے، دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کرنے یہاں کے نوجوانوں کو پتھر کے بجائے لیپ ٹاپ دئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button