نیشنل

آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادی !

نئی دہلی: ریاست آسام میں مسلمانوں کی شادیوں کے تعلق سے اہم فیصلہ لیاہے۔ 21 اگست کو آسام کابینہ میں ’مسلم شادی رجسٹریشن بل 2024‘ کو منظوری دے دی گئی۔

 

اس بل کو منظوری ملنے سے مسلمانوں کی شادی کے لیے رجسٹریشن کا اختیار قاضی سے چھن جائے گا اور یہ ذمہ داری حکومت کے پاس ہوگی۔ چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما نے اس بات کی اطلاع خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آسام کابینہ نے مسلم شادی رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی ہے۔

 

اس بل میں دو التزامات ہیں پہلا شادی کا رجسٹریشن اب قاضی نہیں حکومت کرے گی۔ دوسرا نابالغوں کی شادی کے رجسٹریشن کو ناجائز مانا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button