نیشنل

2006 ممبئی ٹرین بم دھماکے: 12 مسلم ملزمین ناکافی شواہد پر بری، 18 سال بعد انصاف ملا

ممبئی ۔ بامبے ہائی کورٹ نے 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکوں کے مقدمے میں گرفتار تمام 12 مسلم ملزمین کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کر دیا۔

 

ان میں سے پانچ کو سزائے موت اور سات کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف  شواہد ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

 

ان افراد نے اپنی زندگی کے تقریباً 18 قیمتی سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار دیے بغیر ایک دن کی ضمانت یا رہائی کے۔ ان میں محمد ماجد بھی شامل ہیں، جن کی اہلیہ قید کے دوران انتقال کر گئیں، جبکہ فیصل اور مزمل نامی بھائیوں کے والدین انصاف کی امید لیے دنیا سے رخصت ہو گئے۔

 

عدالت کے اس فیصلے پر ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر، بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سخت الفاظ میں نظامِ انصاف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ:

 

"ایسے معاملات میں جہاں عوامی دباؤ ہوتا ہے، پولیس پہلے الزامات عائد کرتی ہے اور ثبوت بعد میں تلاش کیے جاتے ہیں۔ میڈیا اور تفتیشی ایجنسیاں مل کر کسی کو مجرم بنا دیتی ہیں اور جب برسوں بعد وہ بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اُن کی برباد زندگی کا کوئی حساب نہیں لیا جاتا۔”

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button