نیشنل

سیول سروس امتحانات میں 26 مسلم امیدوار کامیاب

یوپی ایس سی سول سروسز 2024 کے نتائج منگل، 22 اپریل 2025 کو جاری کیے گئے، جن میں کامیاب ہونے والے 1,009 امیدواروں میں سے 26 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں جنہوں نے اعلیٰ رینکس حاصل کیے۔

 

تاہم، کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹاپ 25 فہرست میں جگہ نہیں مل سکی۔ صرف دو مسلم امیدوار، ارم چودھری اور فرخندہ قریشی، ٹاپ 100 میرٹ لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

 

مجموعی طور پر 97 مسلم امیدوار یوپی ایس سی سول سروسز 2024 کے مین امتحان کے لیے منتخب ہوئے تھے، جنہیں 7 جنوری سے 17 اپریل 2025 کے درمیان ہونے والے انٹرویوز (پرسنلٹی ٹیسٹ) کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button