نیشنل

اترپردیش:سرکاری املاک پرنماز 28 افراد کے خلاف فساد کا کیس درج

نئی دہلی: ریاستاتر پردیش میں سرکاری املاک پر نماز کی ادائیگی پر 28 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوارکے دن لکھیم پور کھیری کے کاشی رام علاقہ میں ریاست کی سرکاری املاک پر مبینہ طور پر لاؤڈ اسپیکر لگانے اور با جماعت نماز ادا کرنے کے الزام میں 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ نماز ادا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دائیں بازو کے ایک مقامی کارکن رام گوپال پانڈے نے صدر کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کی بنا پرکیس درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں محمد عادل، جمن خان اور نشا خان کے ساتھ 25 دیگر نامعلوم افراد کے نام شامل کئے ہیں اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 447 (مجرمانہ خلاف ورزی)، 147 (فساد) اور 298 (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے) کے تحت درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button