نیشنل

ایک شخص کے پیٹ سے 29 چمچ اور 19 ٹوتھ برش برآمد

ہاپوڑ (یوپی): اترپردیش کے ہاپوڑ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے غصہ میں آکر چمچ اور برش نگل لئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کے گھر والوں نے اس کی مرضی کے خلاف اسے نشہ چھڑانے کے مرکز (ڈی۔ ایڈکشن سنٹر) میں داخل کیا۔

 

اطلاعات کے مطابق 40 سالہ سچن شراب کا عادی تھا، جس پر اس کے گھر والوں نے اسے غازی آباد کے ایک ڈی۔ ایڈکشن سنٹر میں داخل کرایا۔ وہاں محدود کھانے اور علاج کے طریقہ اسے پسند نہیں آئے۔ اس پر اس نے ناراضگی میں گھر والوں پر غصہ نکالنے کے لئے سنٹر میں موجود چمچ اور ٹوتھ برش چوری کرنا شروع کئے۔ وہ انہیں باتھ روم میں لے جاکر ٹکڑے ٹکڑے کرتا اور نگل لیتا۔

 

کچھ دن بعد اسے شدید پیٹ درد کی شکایت ہوئی جس پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ایکسرے اور اسکیننگ رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹروں کے ہوش اُڑ گئے کیونکہ اس کے پیٹ میں بڑی تعداد میں اسٹیل کے سامان پائے گئے۔

 

اینڈواسکوپی کے ذریعے نکالنے کی کوشش ناکام ہونے پر ڈاکٹروں نے آپریشن کیا اور اس کے پیٹ سے 29 چمچ، 19 برش اور دو پین برآمد کئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ان کے مطابق صرف وہی لوگ ایسی حرکت کرتے ہیں جو شدید ذہنی مسائل کا شکار ہوں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button