اسپشل اسٹوری

پانی پوری کیلئے خاتون روتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئی

نئی دہلی: اسٹریٹ فوڈ اسٹالس پر پانی پوری کو پسند نہ کرنے والے شاید ہی کوئی ہوں۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے افراد تک سبھی اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ کھانے کے بعد اگر سویٹ پوری نہ دی جائے تو لوگ اکثر وہیں کھڑے رہ

 

 

کر اُس کے لیے اصرار کرتے ہیں۔ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ وڈودرا (گجرات) میں پیش آیا۔ ہوا یوں کہ ایک خاتون نے 20 روپے میں پانی پوری لی لیکن بیچنے والے نے صرف چار پوری ہی دی۔ اس پر ناراض ہوکر وہ خاتون روڈ پر بیٹھ کر رونے لگی

 

 

اور دھرنا دے دیا۔ یہ مناظر کسی نے ویڈیو میں قید کر لیے اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیے۔واقعہ دیکھ کر لوگ حیران بھی ہوئے اور مزاحیہ تبصرے بھی کرنے لگے۔ کچھ نے خاتون کی حمایت کی تو کچھ نے اسے مذاق کا نشانہ بنایا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button