نیشنل
سرکاری اسکول کی عمارت کی چھت گرنے سے 4 طلبہ کی موت – کئی طلبہ زخمی

راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں جمعہ کی صبح ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سرکاری اپر پرائمری اسکول کی عمارت کی چھت اچانک منہدم ہوگئی
۔ اس حادثے میں 4 طلباء موقع پر ہلاک ہوگئے، جب کہ مزید 20 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔مقامی افراد، پولیس اہلکار اور دیگر سرکاری حکام جائے حادثہ پر ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں۔
ملبے کے نیچے پھنسے دیگر طلباء کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے میں مزید بچوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔




