نیشنل
گرم گرم چائے پینے کے نتیجہ میں 4 سالہ بچہ کی موت

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے علاقے یاڑیکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچہ غلطی سے گرم چائے پی لینے کے باعث دم توڑ گیا۔یہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا جب بچے نے گھر میں رکھے فلاسک
میں موجود چائے کو پینے کا پانی سمجھ کر پی لیا۔ چائے بہت گرم ہونے کی وجہ سے بچہ جھلس گیا اور بے ہوش ہو گیا۔ مقامی چنّاکیشو سوامی کالونی میں رہنے والے راما سوامی اور چامُنڈیشوری کے دو بچے بتائے گئے ہیں چار سالہ ہرتک
اور ڈیڑھ سالہ یشسونی۔ حادثے کے فوراً بعد گھر والوں نے ہرتک کو پہلے لڑکے کو تاڑی پتری کے ہاسپٹل منتقل کیا اور بعد میں بہتر علاج کے لیے اننت پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا۔تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود جمعہ کے روز ہرتک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔