نیشنل
سگریٹ ، تمباکو اور پان مسالحہ پر 40 فیصد جی ایس ٹی

نئی دہلی ۔حکومت نے یکم فروری کو اُس تاریخ کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے جب سے تمباکو اشیاء پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور پان مسالحے پر نیا Cess نافذ کیا جائے گا۔
تمباکو اشیاء اور پان مسالحے پر یہ ایکسائز ڈیوٹی اور Cess، جی ایس ٹی شرح سے زیادہ ہوگا اور یہ اِن مصنوعات پر اِس وقت نافذ Compensation Cess کی جگہ لے گا۔ نوٹفکیشن کے مطابق پان مسالحے، سگریٹ، تمباکو اور اِس سے منسلک اشیاء پر 40 فیصد GST، جبکہ بیڑی پر 18 فیصد GST لگے گا۔
اِس کے علاوہ پان مسالحے پر ہیلتھ اور نیشنل سکیورٹی Cess لگے گا جبکہ تمباکو اور اس سے منسلک اشیاء پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہوگی۔



