نیشنل

ہندوستان کی اس ریاست میں پتھروں سے ہولی کھیلنے کی رسم 42 زخمی

نئی دہلی ۔ راجستھان کے ڈنگر پور میں ہولی کا تہوار رنگوں سے نہیں پتھروں سے منایا گیا۔ اس تقریب میں 42 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ دو گروپوں میں تقسیم ہو کر مقامی لوگوں نے پتھروں سے ہولی منائی۔

 

اس کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ایک ہیلتھ ورکرنے بتایا کہ پچھلے 20 سال سے وہ ڈنگر پور کے لوگوں کو پتھروں سے ہوئی مناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہاں کی یہ روایت ہے۔

 

یہاں ہولی تہوار کی شام گلال اور رنگوں کے بجائے دو گروپس ایک دوسرے پر پتھر پھینکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button