نیشنل

بنگلورو میں دھماکوں کا منصوبہ تیار کرنے والے 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار _ کمشنر پولیس بی دیانند

بنگلورو _ 19 جولائی ( اردولیکس ڈیسک)  بنگلورو پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے  ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ بنگلورو کی سینٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) نے شہر بھر میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 مشتبہ دہشت گرد  کو گرفتار کیا ہے۔ مزید پانچ افراد کی تلاش جاری ہے جو ان دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت جنید، سہیل، عمر، مدثر اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

 

ان کے موبائل فونز کے ساتھ ساتھ متعدد دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیاء بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے پانچ ملزمین 2017 کے قتل کیس میں بھی ملوث تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جیل میں وہ کچھ دہشت گردوں سے رابطے میں آئے جنہوں نے انہیں دھماکہ خیز مواد بنانے کی تربیت دی۔

 

اسی دوران بنگلورو، پولس کمشنر، بی دیانند نے سی سی بی کے ذریعے گرفتار کیے گئے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں بتایا کہ سی سی بی نے ان لوگوں کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے جنہوں نے بنگلورو شہر میں دھماکوں کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے سات پستول، کئی  گولیاں، واکی ٹاکی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button